April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

بھارت کی معروف سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی اکثر اوقات نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اذہان بھی اسپورٹس میں کافی دلچسپی رکھتا ہے۔اذہان مرزا ملک کا پیدائش کے بعد سے اب تک اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔اب ثانیہ مرزا نے اذہان کی نئی تصویریں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہیں جن میں اس ننھے سے بچے کو نماز پڑھتے اور دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اذہان مرزا ملک کو سورتیں بھی یاد کروا رہی ہیں، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے بعد سے اذہان اپنی والدہ ثانیہ کے پاس ہیں۔ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی خود تربیت کر رہی ہیں اور اُن کی ناصرف کھیل بلکہ مذہبی تعلیم پر بھی کافی دھیان دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *