April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) اور جاپان کی وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی کوریا نےآج (پیر کی) صبح مشرقی سمندر کی طرف کم از کم 3 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔

پیوٹن کو انتخاب جیتنے پر شمالی کوریا کی مبارکباد

دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو صدارتی انتخاب جیتنے پر شمالی کوریا نے مبارک باد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *