April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
برازیل میں چھوٹے طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

برازیلیا۔29جنوری (اے پی پی):جنوب مشرقی برازیل میں طیارہ حادثہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔عالمی ادارہ ابلاغ کے مطابق کی برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس کے دیہی علاقے ایتاپیوا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارئ میں سوار 7افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ محکمہ کی ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہوائی جہاز میں2 دیگر افراد بھی سوار ہو سکتے ہیں لیکن ان کا ابھی تک ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ۔ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے برازیل کے گلوبو نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ طیارہ میں زمین پر گرنے سے پہلے ہوا میں ہی آگ لگ گئی تھی۔

رہائشیوں کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ بارش اور ہوا کے ساتھ طوفان میں گر کر ہچکولے کھا رہا تھا جس کے بعد وہ پہاڑی علاقے میں درختوں کے درمیان گر گیا ۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے ملبے کے قریب سے بدقسمت مسافروں کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *