April 12, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

برطانوی میڈیا کے مطابق جس کلینک میں کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کا آپریشن ہوا اس میں عملے کے ایک رکن نے برطانوی شہزادی کے پرائیوٹ میڈیکل ریکارڈز تک رسائی کی کوشش کی جس کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں ایک ملازم نے کیٹ مڈلٹن کا میڈیکل ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جس وقت وہ لندن کے اسپتال میں داخل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق بعدازاں اسپتال کی انتظامیہ نے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد کیٹ مڈلٹن کے دفتر کینسنگٹن پیلس سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے افراد کا علاج کرنے والے اس اسپتال میں یہ واقعہ ایک بہت بڑی خلاف ورزی تھا جسے اسپتال کے لیے ناقابل یقین حد تک نقصان دہ بھی کہا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال کا تمام طبی عملہ ان الزامات پر حیران اور پریشان رہ گیا ہے کہ اسپتال میں ہی موجود ان کا ایک ساتھی مبینہ طور پر اخلاقیات کی اس طرح کی خلاف ورزی کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 42 سالہ کیٹ مڈلٹن کی 16 جنوری کو پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *