April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
قومی معروف کرکٹرز نے رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

قومی کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ احرام باندھے تصویر شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے رمضان کے پہلے عشرے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

عمرے کے لیے اس مبارک سفر پر امام الحق اور بابر اعظم ایک ساتھ اور نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے.کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی اس تصویر کو ناصرف لائیک بلکہ کمنٹ باکس میں تبصروں کے ذریعے ان پر محبت بھی نچھاور کر رہے ہیں۔

یاد رہے نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *