April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، تاہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا. تاہم کرم،وزیر ستان ، ڈیرہ ا سما عیل خان، کو ہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *