April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
قومی کرکٹرز کی مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو وائرل

قو می کرکٹر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی قومی کرکٹر بابراعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد رمضان کے مقدس  مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے تھے جس کے بعد سے کھلاڑیوں کی عمرہ ادائیگی کے دوران کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکی ہیں۔اب افتخار احمد نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں افتخار احمد کو ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ ، امام الحق اور سابق کپتان بابراعظم کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں افطاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مسجد نبویؐ جاتے وقت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس  میں کرکٹرز کو نعت ‘جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے’ پڑھتے دیکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *