April 12, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وفاقی وزیر خزانہ سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے :وزیراعلیٰ پنجاب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی.اس موقع پر محمد اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *