April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاوٴ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت

 پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاو¿ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پتنگ بازی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاوٴ کیلئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔ صوبائی کابینہ نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے مسیحی ملازمین کیلئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر بھی اتفاق کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *