April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے‘‘ صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ 

لاہور(خبر نگار) اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کو سینٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا  ہے۔ الزام تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر 2023ء کی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا۔ اپیل کنندہ کے شوہر کو نو مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، سال 2023ء کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا۔ ان حالات و واقعات کا جائزہ ریٹرنگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا، صنم جاوید کو خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ، ریٹرنگ افسر امیدواران کی لسٹ میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *