April 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پالیسی تیار

سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی۔وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔ پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوگا اور نئی پالیسی کے تحت دو ہری شہریت کے عازمین کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی۔

7 روز میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور اس کلیئرنس کی بنیاد پر عازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کیلئے کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ دیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *