April 12, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bahaibluebonnet.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ملک کے31 لاکھ دکانداروں کی رجسٹریشن شرو ع

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے31 لاکھ ہول سیلرز، ڈیلرز اور ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے رجسٹریشن شروع کردی گئی۔دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے تاجر دوست اسکیم کے تحت آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن30 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ ٹیکس وصولی 15جولائی سے شروع ہوگی۔جوہرماہ کی 15تاریخ کووصول ہوگی، ایک سے زیادہ شہروں میں کام کرنے والے بین الاقوامی یا قومی کاروبار پر تاجر دوست اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔دوسری جانب فرنیچر تزئین و آرائش کے شورومز، جیولرز، کاسمیٹکس اسٹور، کریانہ، میڈیکل، ہارڈ ویئر، گوشت، سبزی اور پھل کے دکاندار وں کی رجسٹریشن بھی ہوگی۔چھوٹے تاجروں،دکانداروں، ہول سیلرز ،ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ،امپورٹر کم ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہےکہ تاجروں اور دکانداروں کیلئےکم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *